ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کے لیے بی جے پی اور شیوسینا بنائیں گے رابطہ کمیٹی

زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کے لیے بی جے پی اور شیوسینا بنائیں گے رابطہ کمیٹی

Wed, 10 Aug 2016 20:16:27    S.O. News Service

ممبئی،10اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست میں گڈ گورننس لانے کی کوشش کے تحت کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو شیوسینا ممبران اسمبلی کی طرف سے جمع کی جانے والی مختلف تجاویز پر غور کریں گی۔فڑنویس اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت وفدکے درمیان کل یہاں ہوئی ایک میٹنگ میں اس کا فیصلہ لیا گیا۔فڑنویس نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت سے ہم اس بارے میں غورکر رہے تھے۔شیوسینا کے وفد کے ساتھ ہم نے اس پر بحث کی اور کچھ ہم آہنگی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر تین ماہ میں ایک بار مل کر اپنے ساتھیوں کے درمیان ہونے والے مسائل کو حل کرنے پراتفاق بنایا ہے۔وزیرایکناتھ شندے نے کہاکہ میٹنگ میں تھانے شہر کیلئے ایک بڑے منصوبے پر بات ہوئی جس کے تحت ملنڈ اور تھانے کے درمیان مرکزی لائن پر ایک توسیع ریلوے اسٹیشن بنایا جائے گا۔شندے نے بتایا کہ اس وسیع تھانے اسٹیشن کے لئے شہر کے ذہنی مریض ہسپتال سے 14ایکڑ زمین لینے کی ضرورت ہو گی۔وزیراعلیٰ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ماہ کے اندر یہ زمین وسطی ریلوے کو دے دی جائے گی۔فڑنویس نے اس موضوع میں وزیرِ صحت دیپک ساونت کوبھی ہدایت دی۔ان رابطوں کمیٹیوں میں دونوں اتحاد ساتھیوں کے وزیر اور ممبر اسمبلی ہوں گے۔شندے کے مطابق ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ کوبتایا کہ شیوسینا کے ممبران اسمبلی کی طرف سے تجویز ترقیاتی کاموں کو حکومت کی طرف سے لاگو نہیں کیا جارہاہے۔ٹھاکرے نے انہیں کچھ شکایات اور کاموں کی تفصیلات بھی سونپیں۔وفد میں شیوسینا کے ریاستی حکومت میں شامل تمام وزیر، سینئر لیڈر اور مقننہ میں پارٹی کے وہپ شامل تھے۔ 


Share: